ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ اب پیرس میں بھی نصب

ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ مادام تساو کے بعد پیرس کے سب سے پرانیمومی عجائب گھر موسی گریون کی زینت بن گیا ہے۔


Net News July 16, 2013
ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ مادام تساو کے بعد پیرس کے سب سے پرانیمومی عجائب گھر موسی گریون کی زینت بن گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ مادام تساو عجائب گھر میں تو ہے ہی لیکن اب ان کا دوسرا مجسمہ پیرس کے سب سے پرانیمومی عجائب گھر موسی گریون کی زینت بن گیا ہے۔

جہاں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا مجسمہ بھی موجود ہے۔خبر آئی ہے کہ ایشوریا رائے کا ایسا ہی ایک مجسمہ مونٹریا ل میں واقع موسی گریون میوزیم کی نئی برانچ میں بھی رکا جائے گا۔

اس عجائب گھر میں ہالی وڈ کے بہت سے نامور ستاروں کے مجسمے موجود ہیں جن میں بریڈ پٹ ، انجیلینا جولی ، پنولپی کروز ، کیمرون ڈیاز ، لیونارڈو ڈی کیپریو ، سیلین ڈیون شامل ہیں۔ایشوریا رائے ، شاہ رخ خان کے بعد دوسری بالی وڈ اسٹار ہیں جن کا اس قدیم عجائب گھر میں مومی مجسمہ لگایا گیا ہے۔

مقبول خبریں