نوابشاہ کمرشل بینکوں نے اے ٹی ایمز بند کر دیے صارفین پریشان

وظیفے کی رقم حاصل کرنے والی خواتین سخت گرمی میں بینک کے سامنے انتظار کرنے پر مجبور


Nama Nigar July 16, 2013
وظیفے کی رقم حاصل کرنے والی خواتین سخت گرمی میں بینک کے سامنے انتظار کرنے پر مجبور ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نواب شاہ کے کمرشل بینکوں نے اے ٹی ایم مشینیں بند کر دی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ حاصل کرنیوالی سیکڑوں خواتین سخت گرمی میں پریشان۔ بینک صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، اسٹیٹ بینک سے بینکوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ۔ نوابشاہ کے نجی کمرشل بینکوں کی جانب سے اپنے برانچز کے باہر نصب کی گئی اے ٹی ایم مشینیں بند کر دی گئی ہیں۔



جس کی وجہ سے بینک صارفین پریشان ہیں جبکہ شہید بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفے کے پیسے نکلوانے کیلیے غریب خواتین اپنے اے ٹی ایم کارڈز لے کر بینکوں کے سامنے شدید گرمی میں لمبی قطاریں لگائے نظر آئی ہیں اس کے باوجود انہیں پیسے نہیں ملتے، دوسری جانب بینکوں کے ایجنٹ خواتین سے کارڈز حاصل کر کے 500 روپے سے ایک ہزار روپے فی کارڈ وصول کر کے پیسے نکلوا کر دے رہے ہیں۔

نواب شاہ کے بینک صارفین نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے قوانین کیی خلاف ورزی کرنے پر بینکوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مقبول خبریں