مٹھی رانی کھیت پر قابو نہ پایا جا سکا تھر پارکر میں مزید3ہلاک

گائوں گراڑی میں ایک ماہ کے دوران 60 سے زائد مور ہلاک ہو چکے، سیکڑوں بیماری میں مبتلا،محکمہ وائلڈ لائف غافل


Nama Nigar July 16, 2013
گائوں گراڑی میں ایک ماہ کے دوران 60 سے زائد مور ہلاک ہو چکے، سیکڑوں بیماری میں مبتلا،محکمہ وائلڈ لائف غافل. فائل فوٹو

تھرپارکر میں موروں میں رانی کھیت کی بیماری پر قابو نہیں پایا جا سکا، مزید 3 مور ہلاک ہو گئے۔

ایک ماہ میں 60 سے زائد مور رانی کھیت کا شکار ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رانی کھیت کی بیماری کے باعث ڈیپلو کے گائوں گراڑی میں 3 مور ہلاک ہو گئے، جب کہ اطلاعات کے مطابق دور دراز کے دیہات میں سیکڑوں مور اس بیماری میں مبتلا ہیں۔



گزشتہ ایک ماہ کے دوران تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں مرنے والے موروی کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے نہ بیمار موروں کی ویکسینیشن کی گئی ہے اور نہ ہی دیگر موروں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں