پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کو ٹیکس میں چھوٹ دلانے کا مشن جاری

آئندہ برسوں میں پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔


Sports Reporter January 15, 2019
آئندہ برسوں میں پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

KARACHI: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کو ٹیکس میں چھوٹ دلانے کا مشن جاری ہے۔

گورننگ کونسل کا اجلاس پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا، فرنچائز مالکان کو بتایا گیا کہ ٹائٹل اسپانسرشپ 192 جبکہ میڈیا رائٹس 358 فیصد زائد رقم پر فروخت ہونے سے ٹیموں کو بھی زیادہ حصہ وصول ہو گا، فرنچائزز کو ٹیکس سے چھوٹ دلانے کیلیے کوشش جاری رکھی جائے گی، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں متعلقہ حکام سے بات چیت ہوگی۔

یواے ای اور پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اسٹیڈیمز میں آنے والے تماشائیوں کی سہولت کیلیے شٹل سروس چلائی جائے گی، اجلاس کے شرکاء کو میچز بڑی اسکرین پر دکھانے کے پلان سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا کہ آئندہ برسوں میں پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔