برطانیہ سے تیر کر فرانس جانیوالی خاتون ساحل کے قریب پہنچ کر ہلاک ہو گئی

برطانوی خاتون ساحل سے محض ایک میل کے فاصلے پرموت کا شکارہوگئی۔


Net News July 16, 2013
برطانوی خاتون ساحل سے محض ایک میل کے فاصلے پرموت کا شکارہوگئی۔ فوٹو : فائل

فلاحی مقصد کے لیے رقم جمع کرنے کی خاطر فرانس تک تیرکر جانیوالی ایک برطانوی خاتون ساحل سے محض ایک میل کے فاصلے پرموت کا شکارہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پیشے کے لحاظ سیاکاؤنٹنٹ سوزن ٹیلر ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی فلاح کے لیے رقم جمع کرنے کی مہم پر برطانیہ سے بذریعہ چینل آبی سفرپر فرانس روانہ ہوئی۔

اتوار کی دوپہرکو اپنے اس اہم دورے کے آخری مرحلے پر 34سالہ سوزن کی طبیعت کچھ خراب ہوگئی۔ اسے فرانسیسی نیوی کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے اسپتال پہنچایاگیا لیکن شام 7بجے اس کی موت کااعلان کردیاگیا۔

مقبول خبریں