تیز رفتار پک اپ کھائی میں جاگری 30 ہاری زخمی

حادثہ ٹائر برسٹ ہوجانے کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 3 کی حالت تشویشناک


Nama Nigar July 19, 2013
پک اپ ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل جانے کے باعث قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بھیل برادری کے 30 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آبادگار اسلم کمبوہ کی زمین پر کام کرنے کیلیے پک اپ میں ماتلی سے پھلکارا جارہے تھے کہ تبی بس اسٹاپ کے قریب گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور پک اپ ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل جانے کے باعث قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں حمیر بھیل، مسماۃ مریم بھیل، مسماۃ شہبا بھیل، مسماۃ رانی بھیل، جمعہ پھوری، کریمان، سیانی، پھاپی، گیدوڑو، نہامت، بھٹائی، شنکر لال، کنڈبھائی، لیموں اور دیگر شامل ہیں۔



زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ماتلی پہنچایا گیا۔ چند افراد کو معمولی زخم کی وجہ سے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ 15 افراد، مرد، خواتین، بچوں کو تعلقہ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 3 افراد 30 سالہ مسماۃ پھٹانی، 10 سالہ گیدوڑو، 10 سالہ ماروی کو نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈرائیور فرار ہوگیا پھلکارا پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں