بھٹ شاھ کینسر اسپتال کے سرجن ڈرائیور سمیت اغوا15لاکھ تاوان طلب

شمشاد کمبوہ کوہالا روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا


Nama Nigar July 19, 2013
ہالا پولیس نے شک کے الزام میں مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 4 افراد کو گرفتار کرکے انھیں خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ٹنڈوآدم کینسر اسپتال کے سرجن اور نورین اسپتال کے ڈائریکٹر شمشاد کمبوہ کو ڈرائیور اکرم راجپوت سمیت ہالا روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا، انکی کار بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے سے مل۔

ہالا، بھٹ شاہ پولیس نے جحدود ی تکرار پر مقدمہ درج نہیں کیا تھا، جبکہ ہالا پولیس نے شک کے الزام میں مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 4 افراد کو گرفتار کرکے انھیں خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد کے بھائی مقبول نے بتایا کہ انھیں کافی عرصے سے فون پر دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی لیکن پولیس نے اس سلسلے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔



انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکٹر اور ان کے ڈرائیور کو بازیاب کرایا جائے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ اغوا کار 15 لاکھ روپے تاوان طلب کررہے ہیں، جبکہ بھٹ شاہ پولیس اس سلسلے میں مزید چھاپے مار رہی ہے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا ۔

مقبول خبریں