ٹھٹھہ ڈاکوؤں نے دوسرے روز بھی درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں

چلیا کے قریب 6مسلح افراد سڑک بلاک کرکے ایک گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے


Nama Nigar July 19, 2013
سابق صوبائی و وزیر سسی پلیجو کے پرنسپل سیکریٹری ممتاز جوکھیو سے بھی ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے اور اہل خانہ سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے نزدیک ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر کے پرنسپل سیکریٹری کو لوٹ لیا،ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس، سڑکیں ویران۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چلیا کے نزدیک 6نامعلوم مسلح افراد نے سڑک بلاک کرکے درجنوں گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل سیٹ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔



اسی دوران حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنیوالے سابق صوبائی و وزیر سسی پلیجو کے پرنسپل سیکریٹری ممتاز جوکھیو سے بھی ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے اور اہل خانہ سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پرنسپل سیکریٹری کو شدید زود وکوب بھی کیا۔ ڈاکو ایک گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے مگر پولیس نہیں پہنچی۔ ڈکیتی کی روزانہ وارداتوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور حیدرآباد ٹھٹھہ روڈ رات 8 بجے کے بعد ویران ہوجاتا ہے۔

مقبول خبریں