جھڈو پولیس کا چھاپہ ملزم 5 ہزار لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار

ماہ رمضان میں بھی مختلف علاقوں میں مین پوری اور گٹکے کی فروخت جاری، شہری پریشان


Nama Nigar July 19, 2013
کارروائی کے دوران ملزم ذوالفقار ولد رسول بخش کھوسو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ فوٹو: فائل

جھڈو پولیس نے ہاشم کالونی میں مکان پر چھاپہ مار کر 5 ہزار لیٹر کچی دیسی شراب اور 30 لیٹر تیار شدہ شراب برآمد کر لی، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح جھڈو پولیس نے وارڈ نمبر 7 میں واقع ہاشم کالونی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 5 ہزار لیٹر کچی دیسی شراب جبکہ 30 لیٹر تیار دیسی شراب اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا، کارروائی کے دوران ملزم ذوالفقار ولد رسول بخش کھوسو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔



علاوہ ازیں رمضان المبارک کے دوران منشیات، شراب، مین پوری، گٹکا کی فروخت پر پابندی کے باوجود ان کی فروخت جاری ہے اور منشیات فروش خفیہ ٹھکانوں پر منشیات سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماہانہ بھتہ ملنے پر پولیس کی جانب سے ان خفیہ مقامات پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور منشیات کی فروخت سے رمضان المبارک کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں