عدالتی حکم پر2 تھانیداروں سمیت 5 اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج

ملزمان تھانے سے فرار ہو گئے،شہری کی درخواست پر کارروائی، گاؤں جاتے ہوئے پولیس نے روک کر لوٹ لیا، پٹیشنر


Nama Nigar July 20, 2013
دونوں ایس ایچ اوز سمیت دیگر نامزد اہلکار تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

عدالت کے حکم پر پولیس نے دو تھانیدار سمیت5 پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نامزد پولیس اہلکار تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج عمر کوٹ کی عدالت میں منظور چانڈیو نے اس سلسلے میں درخواست داخل کی تھی جس پر عدالت نے پولیس کو ایچ ایس او سامارو عزیز اللہ کھیڑو، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد، عنایت اللہ زرداری اور3 پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔



جس پر سامارو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم دونوں ایس ایچ اوز سمیت دیگر نامزد اہلکار تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گائوں جا رہا تھا کہ مذکورہ ایس ایچ اوز اور اہلکاروں نے اسے روک کر لوٹ مار کی، پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مقبول خبریں