سیہون دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ریلوے ملازم قتل

ورثاء کا لاش کے ساتھ انڈس ہائی وے پر دھرنا، 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج


Nama Nigar July 20, 2013
دادو ریلوے پولیس اسٹیشن پر مقتول رجب جتوئی کے بیٹے اللہ بخش جتوئی نے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ فوٹو: فائل

سیہون کے قریب بوبک ریلوے اسٹیشن کے مقام پر پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ریلوے ملازم 45 سالہ رجب جتوئی کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ دادو ریلوے پولیس اسٹیشن پر مقتول رجب جتوئی کے بیٹے اللہ بخش جتوئی نے گل جتوئی، عثمان جتوئی، خادم جتوئی، نظر محمد جتوئی، عرس جتوئی سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ورثاء نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر دھرنا دیا۔



یاد رہے کہ 18 فروری کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے دوران جتوئی برادری کے 2 گروہوں میں تصادم ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کا روشن علی جتوئی جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بدلے میں آج ریلوے ملازم رجب جتوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں