شوہر کے وحشیانہ تشدد کی شکار خاتون کی حالت نازک

رکشا سے باندھ کر گھیسٹا گیا، شریمتی گڈی کے جسم پر9 بڑے زخم آئے، ڈاکٹر


Nama Nigar July 19, 2013
تشدد کا نشانہ بننے والی عورت کی والدہ نے بتایا کہ چند پور گمبو پولیس میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی۔ فوٹو: فائل

MIRPURKHAS: ٹنڈو باگو کے نواحی شہر چند پورگمبو میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی شریمتی گڈی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

شریمتی گڈی نے بتایا کہ انکا شوہر اسے بد پیشے کیلیے تنگ کر تا تھا انکار پر اسے پہلے گھر کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں رکشا کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر گھیسٹا جس کے باعث اس کا ایک بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔



لیڈی ڈاکٹر عائشہ جمالی نے بتایا کہ گڈی کے جسم پر 9 بڑے زخم آئے ہیں اور اسے مزید علاج کیلیے سول اسپتال حیدر آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر تشدد کا نشانہ بننے والی عورت کی والدہ نے بتایا کہ چند پور گمبو پولیس میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی۔

مقبول خبریں