شان کی فلم میں آمنہ ملک بھی آئٹم سانگ کریں گی

میرے لیے یہ مسرت کی بات ہے کہ شان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کا حصہ بنی ہوں، آمنہ ملک


Cultural Reporter July 21, 2013
میرے لیے یہ مسرت کی بات ہے کہ شان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کا حصہ بنی ہوں، آمنہ ملک فوٹو: فائل

TEHRAN: ماڈل و اداکارہ آمنہ ملک بھی آئٹم گرل بن گئیں۔ اداکارو ہدایتکار شان نے اپنی فلم ''سایہ ذوالجلال'' میں آئٹم سانگ کے لیے ماڈل واداکارہ آمنہ ملک کا انتخاب کیا جس پر انھوں نے یہ گانا عکسبند کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آمنہ ملک نے کہا کہ میرے لیے یہ مسرت کی بات ہے کہ شان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کا حصہ بنی ہوں۔ اس کو یادگار آئٹم سانگ بنانے کے لیے پوری محنت کی ہے۔ آمنہ ملک نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو ایسی ہی موضوعاتی اور معیار کی فلمیں چاہیئں کیونکہ اب ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل دو ایک فلمی پراجیکٹ میں کام کیا جنھوں نے مجھے مایوس کیا تھا مگر اس فلم میں کام کرکے خوشی ہوئی۔

مقبول خبریں