- جی-7 وزرائے خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
لاہور: نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے واہگہ بارڈر پر مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے۔ دورے کے دوران مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو فیصل آباد میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیمیں 3 اور 4 فروری کو چوتھا اور پانچواں میچ اسلام آباد میں کھیلیں گی۔
نیپال کے خلاف سیریز میں پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی قیادت ربیعہ شہزادی کریں گی، دوسری پلیئرز میں صباح گل، اقصیٰ عارف، بشرہ ظہور، سمیہ ممتاز، انیلا شہزادی، سعدیہ خالد، مہوش رفیق، نمرہ رفیق، رابیعہ جاوید، نشہ بخش، بسمہ حسین، کرن رفیق، طیبہ بانو اور ارم شہزادی شامل ہیں۔
بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ نیپال ٹیم کے دورے سے نہ صرف دونوں ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع ملیں گے بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی راہ مزید ہموار ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔