انڈس موٹرز نے ایشین چیمپئن ایوارڈ حاصل کر لیا

انڈس موٹر کمپنی اس مقابلے میں سال 2018کیلیے YOKOTEN کی ایشیائی چیمپئن قرار پائی ہے۔


Business Reporter January 29, 2019
انڈس موٹر کمپنی اس مقابلے میں سال 2018کیلیے YOKOTEN کی ایشیائی چیمپئن قرار پائی ہے۔ فوٹو: فائل

انڈس موٹرز کمپنی نے ایشین چیمپئن ایوارڈ حاصل کر لیا۔

انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا ایشیا پیسفک (ٹی ایم اے پی) کے تحت منعقدہ مقابلے میں صارفین کے اطمینان کے مقابلے CSKEمیں حصہ لیا۔ یہ مقابلہ سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جاتا ہے اور ایشیا پیسفک خطے اور ملحقہ علاقے کے ممالک حصہ لیتے ہیں۔ انڈس موٹر کمپنی اس مقابلے میں سال 2018کیلیے YOKOTEN کی ایشیائی چیمپئن قرار پائی ہے۔

اس سال انڈس موٹر کمپنی نے اضافی ایوارڈز حاصل کیے، ایشین چیمپئن ایوارڈ کے ساتھ نمائش میں بہترین اسٹال کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔اس بارے میں انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی اصغر جمالی نے کہا تمام ساتھیوں کو اس اعزاز کے حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ CSKE کے ذریعے ہم نے اپنے ادارے میں Kaizen کے تحت کئی خوبیوں کا بہترین اشتراک کیا۔ مستقبل میں ہم IMC کو آگے بڑھانے کے لیے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔''

 

مقبول خبریں