پاکستان میں موسیقی ختم ہوگئی شعبدہ بازوں کا راج ہے نیاز احمد

جب تک فلم تھی اس وقت تک میوزک بھی زوروں پرتھا،آج دونوں ہی دم توڑچکے ہیں


Showbiz Reporter July 21, 2013
جب تک فلم تھی اس وقت تک میوزک بھی زوروں پرتھا،آج دونوں ہی دم توڑچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

موسیقار نیاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسیقی ختم ہوگئی ہے اب صرف شعبدے بازوں کا راج ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ نیاز احمد نے کہاکہ ہم نے جب تک انڈسٹری کے لیے کام کیا تو لوگوں نے دیکھابھی سنابھی اورمحسوس بھی کیا اب کیا ہو رہا ہے یہ شایدانڈسٹری سے وابستہ لوگوں کوبھی نہیں معلوم ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کابحران اورمیوزک انڈسٹری کاخاتمہ ایک ہی وقت ہواجب ہمارے ہاں فلم تھی اس وقت تک میوزک بھی زوروں پرتھا مگر آج دونوں ہی نے دم توڑ دیا ہے۔



ایک سوال کے جواب میں نیاز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میوزک انڈسٹری کی جانب سے اب خاصی مایوسی کاسامناہے اگرکوئی معجزہ ہو جائے توشایدہمارے ہاں غزل یاگیت دوبارہ اس معیارکے گائے جانے لگیں گے جودل میں اترنے کاہنررکھتے ہوں ورنہ مجھے نہیں لگتاکہ پاکستان میں دوبارہ میوزک بحال ہوگااب صرف بے سرے گانے والے ہی کام کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں