دھابے جی واٹر بورڈ نے 15 گریڈ تک کے ملازمین کی ترقیاں منسوخ کردیں

ملازمین کا احتجاج، آؤٹ آف ٹرن پروموشن بچانے کیلیے ڈی پی سی کے تحت دی گی ترقیاں منسوخ کی گئیں، مظاہرین.


Nama Nigar July 22, 2013
ملازمین کا احتجاج، آؤٹ آف ٹرن پروموشن بچانے کیلیے ڈی پی سی کے تحت دی گی ترقیاں منسوخ کی گئیں، مظاہرین۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ کے حکم پر آؤٹ آف ٹرن پروموشن ترقیاں منسوخ کرنے کی آڑ میں واٹر بورڈ افسران نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے تحت 2012 میں ترقی پانے والے گریڈ ایک سے 15 کے ملازمین کی ترقیاں منسوخ کر ڈالیں۔

ملازمین کا دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی جانب سے 2012 دسمبر میں ہونے والی قانونی ترقیاں منسوخ کردی، جس کے خلاف واٹر بورڈ آؤٹ اسٹیشن کے سینیئرز ملازمین نے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر احتجاج کیا۔



سپریم کورٹ کی جانب سے 1994 سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن منسوخ کیے جانے کے کے بعد واٹر بورڈ میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے افسران نے اپنی کرسیاں بچانے کے لیے ڈی پی سی کے تحت قانونی طریقے سے گریڈ ایک سے 15 تک ترقی پانے والے ملازمین کی ترقیاں منسوخ کردی ہیں اور سپریم کورٹ کو یہ باور کروانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کارروائی 1994 سے آؤٹ آف ٹرن ترقی پانے والے افسران کے خلاف کی گئی ہے۔ ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ واٹر بورڈ میں 1994 سے ہونے والی غیر قانونی ترقیوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کرائی جائے۔

مقبول خبریں