ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم قدر 20 پیسے بڑھ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 138.50 روپے سے کم ہو کر 138.30 روپے ہو گئی


Business Reporter January 30, 2019
یورو کی قیمت خرید 157.60 روپے اور قیمت فروخت 159.10 روپے پر بدستور برقرار رہی۔ فوٹو:فائل

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 138.75 روپے سے کم ہو کر 138.65 روپے اور قیمت فروخت 138.85 روپے سے کم ہو کر 138.75 روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.50 روپے سے کم ہو کر 138.30 روپے اور قیمت فروخت 139 روپے سے کم ہو کر 138.80 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 157.60 روپے اور قیمت فروخت 159.10 روپے پر بدستور برقرار رہی۔

مقبول خبریں