سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے67250،دس گرام سونے کی قیمت 115روپے اضافے سے 57642روپے رہی۔


Business Reporter January 30, 2019
فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے67250،دس گرام سونے کی قیمت 115روپے اضافے سے 57642روپے رہی۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالرز کا اضافہ رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1307ڈالرز کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے67250،دس گرام سونے کی قیمت 115روپے اضافے سے 57642روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے سے 880روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں