شلپا شیٹھی کو فلم ’’دھڑکن‘‘نے مقبول اداکارہ بنادیا

کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ،2002میں شاندار پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈز جیتا


Cultural Reporter July 22, 2013
کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ،2002میں شاندار پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈز جیتا فوٹو : فائل

شلپا شیٹھی بالی ووڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے کم فلموں میں بھی کام کرکے شہرت حاصل کی انھوں نے بیشتر فلموں گلیمرس کردار ادا کیے۔

ان کے خوبصورت لباس اور جیولری اکثر فلم بین خواتین کے لیے توجہ کا مرکز ہوتی تھی وہ ڈائیلاگ ڈلیوری اور فیس ایکسپریشن میں بھی مہارت رکھتی ہیں،شلپا شیٹھی نے ہمیشہ ان کرداروں کا انتخاب کیا جو ان پر سوٹ کرتے تھے انھوں نے بیشتر نامور فنکاروں کے ساتھ کام کرکے شہرت حاصل کی،ان کی کامیاب فلموں کا تناسب بہت زیادہ ہے8جون1975کو کرناٹک انڈیا میں پیدا ہونے والی ادکارہ شلپا شیٹھی نے16سال کی عمر میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،انھوں 40سے زائدفلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا، کم فلموں میں کام کرنے کے باوجود انھیں بالی ووڈ میں زبردست شہرت ملی انھوں نے تامل، تیلگو، کناڈا اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی پہلی فلم ''بازیگر'' تھی جو 1993میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

فلم ''آگ'' میں انھوں نے پہلی مرتبہ لیڈنگ رول ادا کیاجو 2000میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ 2002میں ریلیز ہونے والی فلم'' دھڑکن'' اور'' رشتے'' میں شاندار اداکاری کرکے مقبولیت حاصل کی۔ شلپا نے برٹش سیلبرٹی شو بک برادرز5سے بھی شہرت حاصل کی ،ان کی کامیاب فلموں میں'' میں کھلاڑی تو اناڑی'' 1994 میں ریلیز کی گئی۔



جو بے حد کامیاب رہی اسی سال ان کی ایک اور فلم ''آؤ پیار کریں'' تھی،جب کہ ان کی ناکام فلم میں ''ہھتکڑی'' جس میں سیف علی خان، گووندااور مدھو نے کردار ادا کیے تھے، شلپا کی ایک اور ہٹ فلم ''مسٹر رومیو'' تھی جو تامل زبان کی فلم تھی۔ 1996میں انھوں نے 6فلموں میں کام کیا جس میں ایک تیلگو فلم بھی شامل تھی جب کہ فلم'' اوزار'' سلمان خان، سنجے کپور کے ساتھ1998میں ان کی اور ''فلم پردیسی بابو'' ریلیز ہوئی۔

جس میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں، فلم ''دھڑکن'' میں بھی انھیں بہترین اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈز دیا گیا2002میں فلم ''رشتے'' میں انھوں نے انیل کپور کے ساتھ کردار ادا کیا،2004میں فلم ''گرو'' میں انھوں نے سلمان خان کے ساتھ لیڈنگ رول کیا2005میں شلپا نے اپنی بہن شمیتا شیٹھی کے ساتھ فلم ''فریب'' میں ادکاری کی2006میں ان کی اور فلم ''شادی کرکے پھنس گئے یار'' ناکام ثابت ہوئی،2007شلپا شیٹھی نے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا،اس دوران ان کی دو فلمیں لائف ان اے میٹرو اور ''اپنے'' نے زبردست کامیابی حاصل کی، شلپا شیٹھی نے 22نومبر 2009میں گوراج کندا سے شادی کرلی جو بھارت کے مشہور بزنس میں انھیں راجھستان رائیلز سے بھی پہچانا گیا،ان کا ایک بیٹا ہے۔

مقبول خبریں