ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر غیر قانونی سیکڑوں دکانیں قائم

نعیم خانزادہ  جمعـء 1 فروری 2019
بڑے پیما نے پر تجاوزات کی وجہ سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر بھی دکانیں تعمیر کر لی گئیں،ذرائع

 فوٹو: فائل

بڑے پیما نے پر تجاوزات کی وجہ سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر بھی دکانیں تعمیر کر لی گئیں،ذرائع فوٹو: فائل

 کراچی:  ما ڑی پو رٹرک اسٹینڈ میں تیزی کے ساتھ تجاوزات میں اضا فہ ہو گیا۔

ما ڑی پو رٹرک اسٹینڈ پر سیکڑوں کی تعداد میں دکانیں تعمیر کرلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے پیما نے پر تجاوزات کی وجہ سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر بھی دکانیں تعمیر کر لی گئیں، ما ڑی ٹرک اسٹینڈ میں گذشتہ دس سال میں بڑے پیما نے پر تجاوزات قائم کر لی گئی ہے دس سال قبل ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ میں کے ایم سی کی جانب سے قانو نی طور 540دکا نیں الا ٹ کی گئیں تھی جن سے ریو نیو بھی وصول کیا جا رہا تھا لیکن دو ہز ار دس کے بعد سے ٹرک اسٹینڈ پر تیز ی سے غیر قانو نی تعمیر ات کا سلسلہ شر وع کر دیا گیا ہے۔

ذرا ئع کا کہناہے کہ اس وقت ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ میں دو ہز ار سے زائد دکا نیں تعمیر کر دی گئی ہے جو بغیر کسی کے اجازت کے تعمیر کی گئی ہے ذرا ئع نے بتا یا کہ مصطفی کمال کے دور میں ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ سے محکمہ لینڈ کے ایم سی فیس وصول کر تا تھا ما ہانہ لا کھو ں رو پے کی کے ایم سی کو ریو نیو جمع ہو تا تھا تاہم اب مکمل طو ر ریو نیو بند ہو چکا ہے اور غیر قانو نی تعمیر ات اور تجا وزات قائم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ٹرک اسٹینڈ میں پا رکنگ میں بھی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے محکمہ ٹرمینل کے ڈا ئر یکٹر رضا عبا س رضو ی نے  بتا یا کہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ میں جعلی لیز ہوئی ہے، نقشہ حاصل کر لیا، محکمہ لینڈ کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی ہد ایت جا ری کردی، تجا وزارت کو فو ری طو ر ختم کر نے کے لیے حکمت عملی مر تب کرلی گئی، ما ڑی پو رٹرک اسٹینڈ کی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ بلد یہ عظمیٰ کر اچی کی جانب سے کسی قسم کی سہو لیات فر اہم نہیں کی جا رہی تو فیس کس با ت کی دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔