پی ایس ایل فور اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی

اس بار کٹ میں سرخ رنگ کا ایک شیڈ فائر پاور اور پختہ سوچ، دوسرا جذبات اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔


Sports Reporter February 01, 2019
اس بار کٹ میں سرخ رنگ کا ایک شیڈ فائر پاور اور پختہ سوچ، دوسرا جذبات اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔

پی ایس ایل فور کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی سرخ رنگ کے دو شیڈز اور لوگو ''شیرو'' سے مزین کٹ میں گولڈن کلر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا پر متعارف کرائی جانے والی نئی کٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اونر اور سی ای او آمنہ نقوی نے کہاکہ ہم کھلاڑیوں کو ہمیشہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتے رہے ہیں، اس بار کٹ میں سرخ رنگ کا ایک شیڈ فائر پاور اور پختہ سوچ، دوسرا جذبات اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔

گولڈن کلر اتحاد اور فیئر پلے کی علامت ہے، ''شیرو'' لوگو کے ساتھ 2اسٹار ٹیم کے دو بار چیمپئن بننے کی حقیقت آشکار کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جدت لاتے ہوئے کٹ کو مزید اسٹائلش اور آرام دہ بنایا گیا ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور یواے ای کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا، کٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مزاج کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے، ہم اعزاز کے دفاع اور تیسری بار ٹائٹل جیتنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

مقبول خبریں