میرپور بٹھورو بااثر افراد نے غریبوں کے گھروں کو آگ لگادی

مکانات مسمار کرنے کی کوشش، خواتین و بچوں کی چیخ و پکار،مزاحمت پر حملہ آور فرار، مقدمہ درج


Nama Nigar July 23, 2013
میرپور بٹھورو کے قریب گاؤں گل محمد سولنگی میں بااثر زمیندار کے کمدار اسحاق درس، ایوب درس اور جمیل سموں نے دیہاتیوں اور کسانوں کے گھروں کو آگ لگادی۔ فوٹو: فائل

میرپور بٹھورو کے قریب گاؤں میں بااثر زمیندار کے کمدار اور اس کے بیٹے نے غریب کسانوں کے گھروں کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو کے قریب گاؤں گل محمد سولنگی میں بااثر زمیندار کے کمدار اسحاق درس، ایوب درس اور جمیل سموں نے دیہاتیوں اور کسانوں کے گھروں کو آگ لگادی اور گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کی جس کے باعث گھروں میں عورتیں اپنے بچوں کو آگ سے بچانے کے لیے مدد کے لیے پکارتی رہیں، بچوں اور عورتوں نے احتجاج اور مزاحمت کرتے ہوئے کمدار اسحاق درس۔



اس کے بیٹے ایوب درس اور جمیل سموں کو بھگا دیا جبکہ ڈرائیور 2 ٹریکٹرز چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ دیہاتیوں ہیرو سولنگی اور صالح سولنگی کی درخواست پر دڑو پولیس نے اسحاق درس، ایوب درس اور جمیل سموں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

مقبول خبریں