بازیاب ہاریوں پر مقدمہ درج کیے جانے پر ہاری تنظیم کامظاہرہ

پولیس نے زمیندار کی ایما پر 2 ہاریوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے جیل بھیج دیا،مظاہرین


Numainda Express July 23, 2013
پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پر گولارچی تھانے کی حدود چک 2 کے زمیندار شفیع آرائیں کی مبینہ نجی جیل سے 32 مرد و خواتین ہاریوں کو آزاد کرایا۔ فوٹو: فائل

ہاریوں کے حقوق کیلیے کام کرنیوالی ہاری مزدور تنظیم نے نجی جیل سے آزاد ہونیوالے ہاریوں کو جھوٹے کیس میں ملوث کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ویرو کولہن نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گولارچی پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مقامی زمیندار شفیع آرائیں کی کمداری کر رہی ہے، پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پر گولارچی تھانے کی حدود چک 2 کے زمیندار شفیع آرائیں کی مبینہ نجی جیل سے 32 مرد و خواتین ہاریوں کو آزاد کرایا۔

جس میں سے2 ہاریوں پیموں اور بگھوانو کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بجائے موٹر سائیکل چوری کا کیس درج کر کے جیل بھیج دیا جہاں انھیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں