بھارت کا 22پاکستانی قیدیوں کو آئندہ ہفتے رہا کرنیکا اعلان

14ماہی گیر اور 8عام شہری شامل، 30جولائی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا


INP July 24, 2013
14ماہی گیر اور 8عام شہری شامل، 30جولائی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا. فوٹو: فائل

بھارت نے اپنی جیلوں میں قید 22 پاکستانی قیدیوں کو آئندہ ہفتے رہاکرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ان اسیروں میں 14ماہی گیر اور8عام شہری شامل ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت مذکورہ قیدیوں کو30جولائی کو واہگہ کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کریگا۔



یاد رہے کہ یکم جولائی تک بھارتی جیلوں میں 386سے زائد پاکستانی قیدی موجود تھے۔