پاکستان رائٹ آرم پیسرز اور آف اسپنرز کی تلاش شروع کرے گا

پی سی بی نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Sports Reporter February 05, 2019
پی سی بی نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان رائٹ آرم پیسرز اور آف اسپنرز کی تلاش کیلیے مہم شروع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملک بھر سے باصلاحیت فاسٹ بولرز اور اسپنرز تلاش کیے جائیں گے، پروگرام 13 فروری سے اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا،اس میں17 سے 21 سال کی عمر کے منتخب باصلاحیت کھلاڑی شامل ہوں گے۔

مختلف فارمیٹ کی قومی ٹیموں میں دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے فاسٹ بولرز اور آف اسپنرز کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے،اس پروگرام میں خاص طور پر یہ خلا پُر کرنے کی کوشش ہوگی۔