اینگرو نے چاول کے کاروبار کا بھی آغاز کردیا

ذیلی کمپنی اینگرو ایگزمپ کے تحت اعلیٰ چاول کا آؤٹ لٹ ’اینگرو بھروسہ‘ کے نام سے شروع


Business Reporter July 25, 2013
فی الحال 4 اقسام سپر کرنل، بچت، پونیہ اور کائنات مختلف پیکنگ میں دستیاب ہوں گی۔ فوٹو: فائل

MADRID: اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو ایگزمپ نے پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی کے چاول کی فروخت کا آؤٹ لٹ، اینگرو بھروسہ کے نام سے شروع کر دیا ہے۔

اینگرو بھروسہ، اینگرو ایگزمپ کے مرید کے پلانٹ پر پیدا ہونے والے اعلٰی کوالٹی کے چاول کی فروخت کے لیے قائم کیے گئے فئیر پرائس آؤٹ لٹس کی چین ہے، یہ پلانٹ باسمتی چاول پیدا کرنے والے علاقوں کے قلب میں موجود ہے اور اس کا آغاز 2010 میں کیا گیا، اس مربوط چاول کمپلکس میں ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد پیداوار اور 70 ہزار ٹن سے زائد اعلیٰ معیار چاول فروخت کرنے کی صلاحیت ہے۔ اینگرو ایگزمپ رائس پروسیسنگ بزنس میں 2010 میں ملکی زرعی شعبے میں نئے معیارات متعارف کرانے کے عزم سے آیا۔



مشرق وسطیٰ میں Rhymah کے نام سے چاول کی اس پروڈکشن کی کامیابی کے بعد کمپنی نے اب اپنی پروڈکٹ کراچی میں متعارف کرا دی ہے، فی الحال اینگرو بھروسہ 4 اقسام سپر کرنل، باسمتی جو 1، 5، 10، اور 25 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہو گا جبکہ بچت جو 1، 5، 10، اور 25 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہو گا اسی طرح پونیہ جو 1، 5، 10، اور 25 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہو گااور کائنات1121، 25 کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہو گا۔ اینگرو ایگزمپ کے سی ای او عبدالصمد خان نے کہا کہ اینگرو بھروسہ ہمارا فلیگ شپ ہول سیل آؤٹ لٹ ہے جو صارفین کو بین الاقوامی معیار کا چاول فراہم کرتا ہے، اینگرو بھروسہ کے ذریعے بہترین کوالٹی کے چاول صارفین کیلیے ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گے۔