10کروڑ روپے کی نادہندگی بلدیہ ماتلی کے فراہمی آب کنکشنز منقطع

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، حیسکو نے بغیر نوٹس کارروائی کی، بلدیہ ذرائع


Nama Nigar July 24, 2013
نکاسی آب کے کنکشن منقطع ہونے کے باعث نالیاں اور مین ہول ابلنے لگےجس سے شہر کے مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

حیسکو انتظامیہ کے ایس ڈی او عبدالخالق میرانی کی سربراہی میں ٹیم نے بلدیہ ماتلی پر10 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات کی وجہ سے شہر کے واٹر سپلائی اور ڈرینج کے کنکشن کاٹ دیے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

نکاسی آب کے کنکشن منقطع ہونے کے باعث نالیاں اور مین ہول ابلنے لگےجس سے شہر کے مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے، میونسپل کمیٹی ماتلی کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ حیسکو نے یہ کارروائی کسی نوٹس کے بغیر کی ہے۔



جبکہ حیسکو ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ بلدیہ ماتلی پر10کروڑ سے زائد بقایاجات ہیں، جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھانا پڑا، دوسری جانب عوامی، سماجی ، تجارتی حلقوں نے رمضان المبارک میں شہر کی واٹر سپلائی اور ڈرینج کے کنکشن منقطع کرنے اور بلدیہ ماتلی کی جانب سے واجبات ادا کرنے کی سخت مذمت کرتے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا گیا ۔

مقبول خبریں