ٹنڈوجان میں بجلی کے بوگس بلوں کی بھرمار شہری پریشان

حیسکو انجینئر کی کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر ہٹائے گئے غیرقانونی کنکشن دوبارہ لگا دیے گئے


Nama Nigar July 26, 2013
گزشتہ کئی ماہ سے شہریوں کو ڈیڈیکشن بل کے علاوہ زائد یونٹ کے اندراج کا تاحال ازالہ نہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: حیسکو سب ڈویژن جھڈو نے ٹنڈوجان محمد کے سیکڑوں صارفین کو ہزاروں روپے کے زائد بل ارسال کر دیے ، شہری پریشان۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے شہریوں کو ڈیڈیکشن بل کے علاوہ زائد یونٹ کے اندراج کا تاحال ازالہ نہ ہوسکا۔ گزشتہ روز عوامی شکایت پر حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر انجینئر امید احمد میمن نے کھلی کچہری منعقد کی تاہم کچہری کا باقاعدہ اعلان نہ ہونے کے سبب سیکڑوں متاثرین نہ پہنچ سکے۔



اس موقع پر حیسکو انجینئر نے موقع پر صارفین کے مسائل حل کیے اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 غیرقانونی کنکشن منقطع اور 5 لاکھ روپے کی وصولی کی۔بتایا جاتا ہے کہ غیرقانونی کنکشن کے خلاف کارروائینمائشی تھی جو کنکشن کاٹے گئے وہ حیسکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے لگائے گئے تھے جو بعدمیں دوبارہ لگادیے گئے۔

مقبول خبریں