ٹھٹھہ 2 برادریوں میں تصادم فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار سمیت 7 زخمی

فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس، واقعے کیخلاف دیہاتیوں کا سجاول روڈ پر دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج


Nama Nigar July 26, 2013
مظاہرین نے 2 پولیس اہلکاروں علی بخش اور اکرم کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے قریب 2 برادریوں میں مسلح تصادم، 3خواتین 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی۔

فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، مسلح افراد پولیس کی موجودگی میں بھی فائرنگ کرتے رہے، واقعے کے بعد گائوں کی خواتین اور ہزاروں مردوں نے سجاول ٹھٹھہ روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی، ایس ایچ او ٹھٹھہ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور مظاہرین پر شیلنگ لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔



جس کے نتیجے میں آسی، امانت، خدیجہ، گل ملاح اور احمد ملاح شدید زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے 2 پولیس اہلکاروں علی بخش اور اکرم کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا جبکہ ڈی ایس پی ٹھٹھہ اور ایس ایچ او کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔

3 گھنٹے روڈ بند ہونے کے بعد ٹھٹھہ سجاول آنے جانیوالوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عبدالحسیب اور پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز چند نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں