نوابشاہ کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف جسمم کا مظاہرہ

قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹریفک معطل، آپریشن بند اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ


Nama Nigar July 26, 2013
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زین بھٹو اور حفیظ سندھی نے کہا کہ جسمم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ISLAMABAD: جیے سندھ متحدہ محاذ کا کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف سکرنڈ بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔

گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ ، دھرنا ایک گھنٹے تک جاری رہا، ٹریفک معطل رہی۔ تفصیلات کے مطابق جیے سندھ متحدہ محاذ کا کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کے روز سکرنڈ بائی پاس قومی شاہراہ پر مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر زین بھٹو حفیظ سندھی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔



دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زین بھٹو اور حفیظ سندھی نے کہا کہ جسمم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کیا گیا ہے، ہمارے کارکنوں و عہدیداران کوگھروں سے اغوا کرنے کے بعد انکی مسخ شدہ لاشیںسڑکوں پر پھینکی جاتے ہیں۔ اس وقت ہمارے درجنوں کارکن گرفتار ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گرفتار کارکن کی رہا کیا جائے بصور ت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفریبھی موجود تھی۔

مقبول خبریں