بلدیہ مٹیاری میں کرپشن کیخلاف مختلف تنظیموں کا مظاہرہ

سیکڑوں ملازمین 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ، سیاسی بنیاد پر نئی بھرتیاں بھی جاری


Nama Nigar July 27, 2013
تینوں تحصیلوں ہالا سعید آباد، مٹیاری میں 18 کروڑ کی کرپشن کی انکوائری کرنے والی اینٹی کرپشن ٹیم بھی غائب ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

سعید آباد میں سینکڑوں ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم، سیاسی بھرتیاں بھی جاری، مٹیاری میں مزید 30 نئے آرڈر جاری۔ جسقم، جیے سندھ قومی حاذ، جے یو آئی، ایس ٹی پی اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے ٹی ایم اومٹیاری میں کرپشن کیخلاف بھٹ شاہ میں احتجاجی مظاہرہ، کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق 3 مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث مٹیاری، ہالا، سعید آباد کے سیکڑوں ملازمین معاشی بدحالی کا شکار اور گھروں میں فاقے ہیں۔ دوسری جانب تمام تر مالی بحران کے باوجود مٹیاری میں سیاسی بنیاد پر 30 نئے ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل 264 ملازمین بھرتی کیے جا چکے ہیں جن میں سے صرف 20 یا 25 ڈیوٹی پر آتے ہیں باقی گھر بیٹھے تنخواہیں حاصل کررہے ہیں۔



تینوں تحصیلوں ہالا سعید آباد، مٹیاری میں 18 کروڑ کی کرپشن کی انکوائری کرنے والی اینٹی کرپشن ٹیم بھی غائب ہوگئی ہے، جبکہ ضلع کے سیاسی، سماجی تنظیموں، جسقم، جے یو آئی، ایس ٹی پی، مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے بھٹ شاہ میں مٹیاری ٹی ایم او میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کر کے کرپٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے۔

مقبول خبریں