امام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

امام الحق کی شمولیت سے زلمی اسکواڈ مزید مضبوط ہوگا، جاوید آفریدی


Sports Reporter February 13, 2019
امام الحق آج رات دبئی روانہ ہوں گے، فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ 4 کے لیے پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، وہ آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔

امام الحق کو بطور 21واں کھلاڑی پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیاہے، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امام الحق کی شمولیت سے زلمی اسکواڈ مزید مضبوط ہوگا۔

23 سالہ امام الحق 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے ،853رنز بناچکے ہیں، امام الحق 21 ون ڈے میچز میں 5 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1090رنز بناکر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔