بھارت کا چینی افواج کے لداخ میں داخل ہونے کا پھرالزام

چینی لبریشن آرمی کے اہلکار5 کلو میٹر بھارتی حدود میں داخل ہوگئے، بھارتی الزام


Online July 28, 2013
چینی افواج کی جانب سے دراندازی کا تازہ واقعہ لداخ کے علاقے لیپہ میں پیش آیا،بھارتی الزام۔ فوٹو : فائل

بھارت نے چین پر سرحدی علاقوں میں دخل اندازی کاایک مرتبہ پھر الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ لبریشن آرمی کے اہلکار ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے لداخ میں داخل ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ دراندازی کا تازہ واقعہ لداخ کے علاقے لیپہ میں پیش آیا،چینی لبریشن آرمی کے اہلکار5 کلو میٹر بھارتی حدود میں داخل ہوگئے تاہم ان کا سامنا سرحدی محافظوں سے ہوگیا۔

مقبول خبریں