ضلع جامشورو کے 15 سو ملازمین 4 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

نا معلوم وجوہ کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈ بھی بند، ٹھیکیداروں نے ضلع میں تمام کام روک دیے


Nama Nigar July 29, 2013
نا معلوم وجوہ کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈ بھی بند، ٹھیکیداروں نے ضلع میں تمام کام روک دیے. فوٹو: فائل

ضلع جامشورو کے 4 تعلقوں کوٹری، مانجھند، تھانہ بولاخان اور سیہون میں کام کرنے والے15 سو سے زائد ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

جبکہ عید کے قریب آتے ہی ملازمین میں بے چینی بڑھ گئی اور انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری رکی ہوئی سمیت نئی تنخواہ بھی دی جائے انھوں نے بتایا کہ 3 ماہ کی تنخواہ بقایا ہیں جبکہ عید کی تنخواہ کی بھی کوئی امید نہیں ، جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے، ہمارے بچے فاقہ کشی کر رہے ہیں مگر حکمران اپنی کرسی کے مزے اڑانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر تنخواہ کے ساتھ ان کے بقایا جات نہیں دیے گئے تو ہم عید کے 3 روز تک مسلسل احتجاج کریں گے۔



جبکہ دوسری جانب 3 ماہ سے ڈسٹرکٹ جامشورو کے ترقیاتی فنڈ کے ہر ماہ کے 5 کروڑ روپے بھی بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث ضلع جامشورو میں تمام ترقیاتی کام بند ہے ٹھیکداروں نے کام روک دیے ہیں ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع بھر کی186 ترقیاتی اسکیموں کی رقم سندھ حکومت نے اب تک جاری نہیں کی جس کے باعث روڈ، واٹر سپلائی ہیلتھ سینٹر، اسکولوں کے ترقیاتی کام مکمل بند ہو چکے ہیں، محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے نا معلوم وجوہات کو جواز بناتے ہوئے تمام ضلع کے فنڈ بند کر دیے ہیں۔

مقبول خبریں