یورپیئن ویمنز فٹبال میں جرمنی کی بادشاہت ناروے پھر ناکام

جرمن ٹیم اب تک منعقدہ 11 ویمنز یوئیفا ایونٹس میں سے آٹھ ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب ہوگئی


Sports Desk July 29, 2013
سولنا ، سوئیڈن :ریکارڈ مسلسل چھٹی مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹبال چیمپئن شپ جیتنے والی جرمن ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ ، فائنل میں ناروے کو شکست کا سامنا رہا۔ فوٹو: اے ایف پی

جرمنی نے ریکارڈ لگاتار چھٹی مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹبال کپ جیت کر اپنی بادشاہت قائم رکھی۔

فائنل میں ناروے کی ٹیم 1-0 سے شکست کھاگئی،متبادل پلیئر اینجا میتاگ نے فیصلہ کن گول کھیل کے 49ویں منٹ میں داغا، ناروے کی ٹیم دو متنازع پنالٹیز بھی پانے میں کامیاب ہوئی لیکن ہر مرتبہ جرمن گول کیپر نیدین اینگرر نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے حملے ناکام بنادیے، جرمن ٹیم اب تک منعقدہ 11 ویمنز یوئیفا ایونٹس میں سے آٹھ ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب ہوگئی، ناروے کیخلاف فائنل میں جرمنی کی یہ چوتھی کامیابی ہے، اس سے قبل دونوں ممالک 1989،1991 اور 2005 میں بھی آمنے سامنے آچکے ہیں، گروپ مرحلے میں ناروے کی ٹیم جرمنی کو 1-0 سے مات دینے کی وجہ سے حریف پر نفسیاتی برتری حاصل تھی جس کا انھوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، ناروے نے آخری مرتبہ 1993 میں یوئیفا کپ جیتا تھا لیکن اس کے بعد جرمنی نے اس ٹرافی پر قبضہ جمائے رکھا ہے۔