ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میر کوعہدے سے برطرف کردیاگیا

سینئر جنرل منیجرامجد پرویز جنجوعہ قائم مقام ایم ڈی مقرر،وزارت پٹرولیم سے نوٹیفکیشن جاری


Business Reporter July 30, 2013
سینئر جنرل منیجرامجد پرویز جنجوعہ قائم مقام ایم ڈی مقرر،وزارت پٹرولیم سے نوٹیفکیشن جاری. فوٹو: فائل

وزارت پٹرولیم نے ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میر کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے امجد پرویز جنجوعہ کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کردیا ہے۔

امجد پرویز جنجوعہ پی ایس او میں سینئر جنرل منیجرکی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایشیا پٹرولیم لمیٹڈ(اے پی ایل) کے ایم ڈی کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد امجد پرویز جنجوعہ نے پی ایس او کے قائم قام منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔



اسلام آباد سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی جو منظور کرلی گئی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے نعیم یحیٰی میر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔ حکام کا کہنا کہ نعیم یحیٰی میر پر کرپشن کے بھی الزامات عائد ہیں اور ان کا کیس نیب میں بھی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے نعیم یحییٰ میر کو منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر امجد پرویز کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

مقبول خبریں