سعودی دارالحکومت ریاض میں میٹروپروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

شہزادہ خالد نے میٹرو بس افتتاح کیا، 6روٹس پر 175کلومیٹرطویل ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی


INP July 30, 2013
شہزادہ خالد نے میٹرو بس افتتاح کیا، 6روٹس پر 175کلومیٹرطویل ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی۔ فوٹو اے ایف پی

سعودی دارالحکومت الریاض کے ترقیاتی ادارہ (اے ڈی اے) کے تحت میٹرو پروجیکٹ باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

گورنر ریاض شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ادارہ ترقیات کے ہیڈ کوارٹرز میں اس منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق الریاض میٹرومنصوبے کے تحت 6روٹس پر 175 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی اوراس سے سعودی دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی۔الریاض ترقیاتی ادارہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ریاض میٹرو پروجیکٹ کے تحت شہر کے گنجان آباد حصوں شہری مرکز، سرکاری دفاتر اور تجارتی مراکزکوملایاجائے گا۔



اس کے علاوہ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے،شاہ عبداللہ معاشی مراکز اور بڑی جامعات تک رسائی کے لیے لائنیں بچھائی جائیں گ