ایف بی آرنے سگریٹ پر’’گناہ ٹیکس‘‘ کی مخالفت کردی

ارشاد انصاری  جمعـء 22 فروری 2019
مشاورت نہیں ہوئی، طریقہ کار بھی غلط، صوبوں کا ریونیوبھی کم ہوگا، ایف بی آر۔ فوٹو : فائل

مشاورت نہیں ہوئی، طریقہ کار بھی غلط، صوبوں کا ریونیوبھی کم ہوگا، ایف بی آر۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے سگریٹ پرگناہ ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے سینئرافسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر’’ایکسپریس‘‘ کو بتایاکہ منی بل کے ذریعے سگریٹ پر گناہ ٹیکس ایف بی آرکی مشاورت کے بغیر عائد کیا جارہا ہے اوراس ٹیکس کے نفاذ کے لیے جوطریقہ کاراختیارکیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔

مذکورہ افسرکا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایف بی آرکے ریونیو میں ب20 ارب روپے تک کمی کا خدشہ ہے جبکہ اس سے سگریٹ کی اسمگلنگ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ افسر کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹیکسیشن منی بل کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔