دولت پور گوٹھ پر مسلح افراد کا حملہ 10خواتین زخمی

ملزمان نے زخمیوں کو کمرے میں بند کردیا، مقدمہ درج، حملہ آوروں کی تلاش شروع


Nama Nigar July 31, 2013
خواتین کی چیخ و پکار پر گوٹھ کے مکینوں نے پہنچ کر زخمی خواتین کو بند کمرے سے باہر نکالا۔ فوٹو: فائل

دولت پور کے قریب گوٹھ واحد ڈاھری پر مسلح افراد کا حملہ، 10 خواتین شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن پیجو کی حدود میں واقع گوٹھ واحد رکھیو ڈاہری میں ڈاہری برادری کے مسلح افراد نے عبدالکریم ڈاہری کے گھر پر حملہ کردیا۔



لاٹھیوں سے حملہ کرکے 10خواتین کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والی خواتین میں رخسانہ، عزت خاتون، مومل، صدوری، وحیدہ اور دیگر شامل ہیں، ملزمان نے زخمی خواتین کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ بعدازاں خواتین کی چیخ و پکار پر گوٹھ کے مکینوں نے پہنچ کر زخمی خواتین کو بند کمرے سے باہر نکالا۔ پیجو پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

مقبول خبریں