نیب نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو طلب کر لیا

نیب نے پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے۔


Numainda Express February 23, 2019
نیب نے پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے۔ فوٹو: فائل

MOSCOW: نیب خیبر پختونخوا نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کو 26 فروری کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد خان اورہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان کو طلب کرلیا۔وہ 26 فروری کو ہائر ایجوکیشن سے متعلق مقدمے میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

واضح رہے نیب نے وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک، اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کیخلاف ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے۔

 

مقبول خبریں