شام کار بم دھماکے میں معروف کرد سیاستدان ہلاک

بم عیسیٰ حسو کی کار میں نصب کیا گیا تھا، لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی


News Agencies August 01, 2013
بم عیسیٰ حسو کی کار میں نصب کیا گیا تھا، لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی. فوٹو: رائٹرز

QUETTA: شام کار بم دھماکے میں معروف کرد سیاستدان عیسیٰ حسوہلاک ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام کے ایک معروف کردسیاستدان کو ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر قامشیلی میں ان کی قیام گاہ کے باہرکار بم حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بم کردسیاستدان عیسیٰ حسوکی کار میں نصب کیاگیا تھا۔ وہ جونہی کار میں سوار ہوئے توکارکودھماکے سے اڑا دیا گیا ۔ مقتول کردوں کی اعلیٰ کونسل کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن تھے۔



ادھرلبنان پہنچنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ پناہ گزینوں بارے اقوام متحدہ کے ادارہ (یواین ایچ سی آر) کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق لبنانی حکام نے جولائی کے دوران آنیوالے 50 ہزار شامی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے جسکے بعد لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد6 لاکھ 45ہزار ہوگئی۔