خدشات دور کرنے تک پاکستان سے بات آگے بڑھتی نظر نہیں آتی بھارتی وزیر خارجہ

کنٹرول لائن پرفوجیوں کے سرقلم کیے جانے کے باوجود پاکستان سے تعلقات آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ


Online August 01, 2013
فوٹو: فائل

بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے کاخواہاں ہے، تاہم اس عمل کوآگے بڑھانے اورتعلقات بہتربنانے کے لیے پھونک پھونک کرقدم اٹھانا پڑتا ہے۔

بنگلورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ جامع مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان سے ٹائم ٹیبل مل گیاہے، ہم اس حوالے سے انتہائی محتاط ہیں اورماضی کے تلخ تجربات سامنے رکھ کرفیصلہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پرفوجیوں کے سرقلم کیے جانے کے باوجود پاکستان سے تعلقات آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں تاہم جب تک پاکستان ماضی میں ہونیوالے ایسے واقعات پربھارتی عوام کے تحفظات اورخدشات دورنہیں کرتا بات آگے بڑھتی نظرنہیں آتی۔

مقبول خبریں