غفوربٹ کی فلم ’’سسٹم‘‘ کی شوٹنگ ناروے میں شروع

ندیم ‘ شفقت چیمہ، راحمہ علی ،شیرازبٹ ،کاشف علی اور اداکارہ کشف شامل ہیں


Showbiz Reporter August 01, 2013
فلمسازغفوربٹ نے فون پربات کرتے ہوئے ایکسپریس کوبتایا کہ ناروے میں شوٹنگ شیڈول کے بعد یکم ستمبر سے پاکستان میں فلم کی باقاعدہ شوٹنگ شروع ہوگی۔ ڈیزائن عیسی ملک/ ایکسپریس

پاکستانی نژاد نارویجن شہری فلمسازغفوربٹ کی پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کی نئی فلم ''سسٹم'' کی شوٹنگ ناروے میں شروع ہوگئی۔

جس میں شیرازبٹ اورکاشف علی کا کام عکسبندکیا جا رہا ہے جب کہ اداکارہ کشف پرگیت بھی فلمبند کیے جائینگے۔ فلم کی ڈائریکشن شہزاد غفوربٹ دے رہے ہیں جب کہ فلم کا تمام تکنیکی اسٹاف اورکوریوگرافر بھارت سے لیے گئے ہیں۔ فلم میں ندیم ' شفقت چیمہ اورایمان علی کی بہن راحمہ علی سمیت بہت سے فنکارکام کررہے ہیں۔



فلمسازغفوربٹ نے فون پربات کرتے ہوئے '' ایکسپریس'' کوبتایا کہ ناروے میں شوٹنگ شیڈول کے بعد یکم ستمبر سے پاکستان میں فلم کی باقاعدہ شوٹنگ شروع ہوگی۔ اس موقع پرکاسٹ اوردیگرٹیم لاہور پہنچے گی اورپھرمختلف مقامات پرفلم کوپکچرائز کیاجائے گا۔ انھوںنے کہا کہ ''سسٹم'' کی افتتاحی تقریب ایک ماہ قبل لاہور میں ہوئی تھی جس میں فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مقبول خبریں