ہما قریشی نئی فلم میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ نظر آئیں گی

ہما قریشی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انھیں اب تک جو بھی کردار ملے ہیں وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں


Net News August 02, 2013
ہما قریشی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انھیں اب تک جو بھی کردار ملے ہیں وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈاداکارہ ہما قریشی نامور اداکار نصیر الدین شاہ کے ساتھ فلم ''ڈیڑھ عشقیہ '' میں ایکساتھ جلوہ گرہونگے ۔

قبل ازیں نصیرالدین شاہ نے اداکارہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اداکاری میں نکھار آرہا ہے۔ واضح رہے کہ نصیرالدین اپنے ساتھ کام کرنے والے نئے اداکاروں کی راہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ ادھر اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انھیں اب تک جو بھی کردار ملے ہیں وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور وہ آئندہ بھی ہر قسم کے کردار کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ڈیڑھ عشقیہ میں نصیرالدین شاہ اور ہما قریشی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں