عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا

رضوان غلزئی / خبر ایجنسیاں  جمعـء 1 مارچ 2019
پاکستان کی جانب سے عمران خان اور نریند مودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے عمران خان اور نریند مودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / لاہور: گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی مگربات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھنندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔