اداکار جمشید انصاری کی ساتویں برسی منائی گئی

اسٹیج ڈرامے ’’بکرا قسطوں میں‘‘ بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا


Cultural Reporter August 25, 2012
جمشید انصاری نے200 سے زائد ڈراموں میں کام کیا اور40سال کا عرصہ اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں گزارا۔ فوٹو: این این آئی

پاکستان ٹیلی ویژن کے بے شمار ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے نامور مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے7 سال بیت گئے، 24اگست 2005کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا،جمشید انصاری نے ٹیلی ویژن کے ڈراموں، انکل عرفی،تنہائیاں، زیر زبر پیش، منزلیں، افشاں، ہمارے گھر میںاور دیگر میںبہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

200 سے زائد ڈراموں میں کام کرنے والے اس نامور اداکار نے 40سال کا عرصہ اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں گزارا، انھوں نے ریڈیو کے مشہور پروگرام ''حامد میاں کے ہاں'' میں'' صفدر ''کا یاد گار کردار ادا کرکے زبردست شہرت حاصل کی جب کہ اسٹیج ڈرامے ''بکرا قسطوں میں'' بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

مقبول خبریں