قوم پرستوں کو سزائے موت سنائے جانے کیخلاف مظاہرے

جی ایم سید کے نظریے سے دستبردار نہیں ہونگے،فیصلہ ختم کیاجائے، خالق خاصخیلی و دیگر


Nama Nigar August 03, 2013
مظاہرین نے کہا کہ تمام تر ریاستی ہتھکنڈوں کے باوجود قومی کارکن سائیں جی ایم سید کے نظریے سے دستبردار نہیں ہونگے۔ فوٹو: فائل

جیے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں اشرف شورو، ریحان شورواور جیے سندھ تحریک کے رہنماؤں ستار علی اور جاوید شورو کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے خلاف جیے سندھ تحریک اور جیے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے جمعے کے روز پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے پھلیلی پل پر دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔ اس موقع پر قوم پرست تنظیموں کے ضلعی رہنماؤں عبدالخالق خاصخیلی،زاہد جسکانی اور منیر نظامانی کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرانے کے الزام میں قوم پرست رہنماؤں کو سزائے موت کا فیصلہ قوم پرست کارکنوں کو سائیں جی ایم سید کے نظریات سے ہٹانے کے لیے سنایا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔



انھوں نے کہا کہ تمام تر ریاستی ہتھکنڈوں کے باوجود قومی کارکن سائیں جی ایم سید کے نظریے سے دستبردار نہیں ہونگے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ قومی کارکنوں کی سزائے موت کا فیصلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

مقبول خبریں