لندنالطاف حسین کا لار ڈنذیرسے رابطہ ملاقات کی دعوت

رنجشیں بھلاکرساتھ بیٹھناچاہتے ہیں،قائدمتحدہ،کراچی کی بہتری کاایجنڈاہوتوتیارہوں،لارڈنذیر


Online August 03, 2013
رنجشیں بھلاکرساتھ بیٹھناچاہتے ہیں،قائدمتحدہ،کراچی کی بہتری کاایجنڈاہوتوتیارہوں،لارڈنذیر فوٹو: رائٹرز/ فائل

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا برطانوی رکن لارڈ نذیرسے رابطہ کرکے انھیں ملاقات کی دعوت دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے برطانوی ہائوس آف لارڈکے رکن لارڈزنذیر سے بالواسطہ رابطہ کیاگیاہے،ایم کیو ایم کی جانب سے اس خواہش کااظہارکیاگیاکہ الطاف حسین لارڈ نذیرسے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اس سے قبل بھی ایم کیوایم کی جانب سے لارڈنذیرسے رابطہ کیاگیا تھا۔



ملاقات کے حوالے سے لارڈ نذیرکا کہنا تھاکہ وہ اس وقت ملاقات نہیں کریں گے جب تک اس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی کہ کراچی میں عدم تشددکی پالیسی روا رکھی جائے گی،کراچی کے امن وامان اورملک کی سلامتی کیلیے بات کرنے کوتیار ہوں،الطاف حسین کی جانب سے کہا گیا کہ تمام رنجشیں بھلاکر ساتھ بیٹھنے کوتیار ہوں۔

مقبول خبریں