پولینڈ ہاکی ٹیم کی اگلے ماہ پاکستان آنے کی تصدیق

اسپورٹس ڈیسک  پير 4 مارچ 2019
 پولش ٹیم  کے ساتھ 5 سے 6 میچز ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

پولش ٹیم کے ساتھ 5 سے 6 میچز ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

پولینڈ ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ  دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

مہمان ٹیم 15 اپریل سے 24 اپریل تک لاہور یا کراچی میں  میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میچز کے مقامات ، انتظامات اور ٹیموں کے انتخاب کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کےمطابق 9 روزہ  دورے  پر پولش ٹیم  کے ساتھ 5 سے 6 میچز ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے لیے سیینئر ٹیم کے ساتھ ڈویلپمنٹ اسکواڈ کو بھی میدان میں اتارنے کی پلاننگ ہورہی ہے تاکہ نوجوانوں کو  آگے  آنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جاسکے۔

عالمی درجہ بندی میں 21ویں نمبر پر موجود ٹیم کے اس دورے کا مقصد انڈیا میں  شیڈول ہاکی اوپن سیریز کے لیے تیاری ہے ،پولینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرکے دہلی کی اڑان بھرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔